آرمی چیف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہناہےکہ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور امریکا کےحوالے سے امور زیر غور آئے جب کہ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ دورہ امریکا سےقبل وزیراعظم سعودی عرب بھی جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.