آرمی چیف کا پاک افغان سرحد کا دورہ

0

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف اگلے مورچوں پر گئے اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں، انہوں نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف کو سرحد پر باڑ ، سماجی ومعاشی ترقی، دہشتگردی سے متعلق آپریشن اور ٹی ڈی پیز سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ خیال رہے کہ دوا توئی میں یکم مئی کو دہشت گردوں کے حملے میں 3جوان شہید ہوئے تھےآرمی چیف نے علاقے میں استحکام کےلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مشرقی سرحدوں پر بھی افواج پاکستان ہمہ وقت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلئے تیارہیں۔ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی اورامن کےلئے پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کامیابی کےلئے اتحاد ، عزم اور حوصلے کی ضرورت ہے،حالیہ دنوں میں سنگین صورت حال سے نکل چکے ہیں تاہم پاکستان کواب بھی سنگین چیلنجز درپیش ہیں، حتمی کامیابی کیلئے ہمیں تحمل کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: