آرمی چیف سےنیٹوکےڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری اسٹاف کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نیٹو کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری سٹاف سے ملاقات ہوئی جس کے دوران خطے میں سکیورٹی سے متعلق مشترکہ کاوشوں سمیت دیگر امور زیرغور آئے۔ آرمی چیف نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق اپنے عزم کو دہرایا اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔
جنرل ہانس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا اور پیشہ وارانہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے باہمی چیلنجز سے متعلق مشترکہ اقدامات اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے گزشتہ روزآرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ کی ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔۔۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی سعودی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دوطرفہ سلامتی کے اموراور دفاع سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.