آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیڈ کوارٹرزسدرن کمانڈ کوئٹہ کادورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرزسدرن کمانڈ کوئٹہ کادورہ کیا جہاں آرمی چیف کوخوشحال بلوچستان کے تحت منصوبوں پر پیش رفت پربریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن وامان کے قیام کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نوتعمیر شدہ نسٹ کیمپس کا افتتاح کیا،خیال رہے کہ آرمی چیف نے جنوری 2017 میں اس کیمپس کی تعمیر کااعلان کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.