آخری باراپنی والدہ کوکفن میں دیکھا،مریم نواز

مریم نواز نے 5 ماہ بعد پھر سے سوشل میڈیا پر فعال ہوئی اور انہوں نے ٹوئٹ میں والد اور والدہ مرحومہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے والدین کیلئے دعا کی۔مریم نواز نےٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں نے آخری بار اپنی والدہ کو کفن میں دیکھا اور میں نے آخری دفعہ والد کو مسکراتے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا،اللہ تعالیٰ آپ دونوں پر رحم کریں۔مریم نواز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس سے قبل ٹوئٹ 24 جولائی کو کی گئی تھی جو کہ انتخابات کیلئے تھی۔
tweet
ٹوئٹ کرنے کے بعد ن لیگ کے سوشل میڈیا کارکنان بھی فوری متحرک ہوگئے اور”ویلکم بیک مریم نواز” کے ہیش ٹیگ کے تحت مریم نواز کو خوش آمدید کہنا شروع کردیا،،،اب صورتحال یہ ہے کہ تحریک انصاف کا “ٹھگزآف پاکستان” کے نام سے چلایا جانے والا ٹرینڈ جو مسلسل کئی گھنٹوں سے ٹاپ ٹرینڈ کر رہا تھا اب نیچے جاچکا ہے اور ن لیگ کے 2 ٹرینڈزٹاپ پر آچکے ہیں۔”وی سٹینڈودمریم نواز” ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جبکہ “ویلکم بیک مریم نواز” دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ مریم نواز کے منظر عام پر آتے ہی ن لیگ کے کارکن صرف آدھے گھنٹے میں اس حد تک متحرک ہوچکے ہیں کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.