آج عوام کا پاک فوج کیساتھ اظہارِیکجہتی کا دن ہے،فیاض الحسن چوہان

0

ستائیس فروری سرپرائز ڈے کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اس دن پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہم نے دشمن کو بھی بتا یاکے پاک فوج اس سے بہتر دفاعی صلاحیت رکھتی ہے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں،، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نےبھارتی غرورکا بت پاش پاش کیا ،،ہمارے گھر میں گھسنے کی جو بھی کوشش کرے گا اس کا انجام وہی ہوگا جو بھارتی طیاروں کا ہوا۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارتی طیارہ گراکرپاک فضائیہ نےثابت کردیاپاک فضائیہ کاکوئی مقابلہ نہیں،، بھارت سن لےاگرجارحیت کریگاتوپہلےسےبھی سخت جواب ملےگا۔وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن 22 کروڑعوام کی طرف پاک آرمی، نیوی اورفضائیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا دن ہے۔
دوسری جانب 27 فروری پروفاقی وزیربرائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہماری عوام اورپاک فوج دشمن کے مذموم ارادوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے ہم نے دنیا کے سامنے بڑے ظرف کی مثال قائم کی ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: