آبادی کو کم کرنے کیلئے باقاعدہ مہم کی ضرورت ہے

0

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت کی،،، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ آبادی کو کنٹرول نہ کرنا بدقسمتی ہوگی،بڑھتی ہوئی آبادی سےوسائل پردباﺅ ہے، تاہم قوم، سکالرز،سول سوسائٹی اورحکومت مل کرآبادی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آباد ایک بم کی طرح ہے،آبادی کو کم کرنے کیلئے باقاعدہ مہم کی ضرورت ہے،یہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دو بچے فی گھرانہ سے آبادی پر قابو پانے میں مدد ملے گی،پارلیمنٹ،انتظامیہ اورتمام سٹیک ہولڈز کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی گزشتہ روز سماعت کے دوران سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا تھا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے ایکشن پلان مرتب کرکے جمع کرادیا ہے،2025 تک آبادی میں اضافے کی شرح 1.5 فیصد تک لانا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے سیکریٹری صحت کو ہر تین ماہ بعد پیشرفت رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: