آبادی زیادہ،یوٹیلیٹی سٹورزکم ۔۔۔ ریلیف پیکیج کی افادیت پرسوالیہ نشان

ملک بھر میں 22 کروڑ عوام کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کی 5 ہزار سے زائد شاخیں موجود ہیں۔ اس تناسب سے 44 ہزار افراد کیلئے ایک یوٹیلیٹی سٹور مختص ہے۔ لاہور کی آبادی تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ کے قریب ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز کی تعداد 11 ہے جوکہ دو ریجنز پر مشتمل ہیں۔ اس تناسب سے لاہور کے 1 لاکھ 9 ہزار باسیوں کیلئے صرف ایک یوٹیلیٹی سٹور مختص ہے۔
ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹور ز پر متعدد اشیا کی عدم دستیابی پر یوٹیلیٹی سٹورز ایمپلائیز ویلفیئر یونین کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی تو دی جاتی رہی لیکن سبسڈی کی رقم نہیں دی گئی۔،، جس کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز مالکان شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سے سبسڈی کی رقم کا مطالبہ ڈیڑھ سال سے کر رہے ہیں تاہم تاحل کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: