آئی لینڈرز کا شاہینوں کو دھوبی پٹکا

قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جارہی تین میچوں کی سیریز میں سری لنکا نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دیے،،، مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کی جم کر دھلائی کی۔
مقررہ اوورز میں آئی لینڈرز نے شاہینوں کے سامنے 183 رنز کا پہاڑ ہدف کھڑا کردیا۔
شاہینوں نے ایک مرتبہ پھر تاریخ دہرائی،،، پہاڑ رنز کے تعاقب میں بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر لڑکھڑا گئی،،، فخر نے کوئی فخریہ کام نہ کیا،،بابر اعظم کا بلا بھی رنز نہ اگل سکا،،،تجربہ کار کھلاڑی عمر اکمل اور احمد شہزاد بھی اپناانتخاب ثابت نہ کرسکے اور تو اور سرفراز بھی دھوکا دے گیا۔
قومی شاہین مقررہ اوورز بھی پورے نہ کھیل سکے اور 147رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے اور میچ اور سیریز ہاتھ سے گنوا دی،،،دونوں ٹیموں کے مابین آخری میچ 9 اکتوبر کوکھیلا جائےگا، پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے کامیبانی درکار ہوگئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.