آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ کےمطابق بھارت پہلے، نیوزی لینڈدوسرے،جنوبی افریقہ تیسرے،انگلینڈ چوتھے،آسٹریلیا پانچویں ، سری لنکا چھٹے،پاکستان ساتویں،ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور زمبابوے دسویں نمبرپرہے۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہل نمبر پر براجمان ہیں جبکہ سٹیوسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے،پجارا چوتھے، ہینری نکولس پانچویں،کرونا رتنے چھٹے،جو روٹ ساتویں، ٹام لاتھم آٹھویں، ایڈن مارکرم نوویں اور ڈی کوک دسویں نمبر پر ہیں۔
باﺅلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کومنز پہلے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا دوسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے، جنوبی افریقہ ویرنون فلینڈر چوتھے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں، نیوزی لینڈ ہی کے نیل ویگنر چھٹے، بھارت کے جسپریت بمرا ساتویں، ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ آٹھویں، پاکستان کے محمد عباس نوویں اور بھارت کے رویندرا جدیجہ دسویں نمبر پر ہیں۔
آل راﺅنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، بھارت کے رویندرا جدیجہ چوتھے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر پانچویں، آسٹریلیا کے پیٹ کومنز چھٹے، بھارت کے ایشوین ساتویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک آٹھویں، انگلینڈ کے کرس ووکس نوویں اور ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز دسویں نمبر پر ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.