آئی ایم ایف کی پاکستان معیشت پرجائزہ رپورٹ

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستانی معیشت پر اپنا پہلا جائزہ مکمل کر لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ستمبر کیلئے طے کردہ معاشی اہداف حاصل کرلیے ہیں اور معاشی اصلاحاتی عمل کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جائزہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کے سدباب کیلئے کافی پیشرفت کی، معاشی ترقی کی شرح کم لیکن مثبت ہے۔ مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہو رہی ہے۔ جائزہ اجلاس میں معاشی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی سے بورڈ کوآگاہ کیا جائے گا۔ بورڈ کارکردگی کی بنیاد پر 45 کروڑ ڈالر کی قسط منظور کرے گا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا جائزہ مشن 28 اکتوبر سے 8 نومبر تک پاکستان میں رہا، اس دوران پاکستان کے ساتھ معاشی پالیسیوں کا تعین کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.