آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ،بلاول بھٹو کا وزیراعظم پرطنز

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف سے معاہدے پر حکومت پر طنزکرتے ہوئے پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ایم ایف قراردے دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم پر کون نظر رکھے گا کہیں خودکشی نہ کرلیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آئو ٹ پیکج کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت آئی ایم ایف 39 ماہ میں پاکستان کو 6ارب ڈالر قرض دے گاجبکہ عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خودکشی کو ترجیح دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.